Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

نیٹوحملہ،آئل ٹینکرایسوسی ایشن کانیٹوکوایندھن فراہم کرنےسےانکار

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2011 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2011 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ

پشاور : مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن نے نیٹو کو ایندھن کی فراہمی بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

 افغانستان میں نیٹو فورسز کو ایندھن فراہم کرنے والی پاکستان کی اہم تنظیم آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن نے پاک فوج پر نیٹو کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 تنظیم کے جنرل سیکریٹری نواب شیر آفریدی نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ حکومت اور پاک فوج کی جانب سے معذرت قبول کئے جانے کی صورت میں نیٹو  کو سپلائی کی بحالی پر غور کیا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube