Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کراچی پولیس کا غیرملکی جرایم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2011 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2011 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹر
کراچی: کراچی پولیس نے دہشت گردی اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے کے پیش نظر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی میں سپرہائی وے سہراب گوٹھ، منگھوپیر کنواری کالونی، بلدیہ ٹاؤن، مواچھ گوٹھ، سرجانی ٹاؤن، ملیر، کورنگی اور لانڈھی کی کچی آبادیوں میں بڑی تعداد میں مقیم افغانی، برمی، ایرانی،ازبک، تاجک اور بنگلہ دیشی باشندے دہشت گردی اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی شبیر شیخ کا کہنا ہے کہ پولیس نے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچی آبادیاں غیرملکی جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن رہی ہیں۔یہاں اسٹریٹ کرائم اور منیشات فروشی بھی بڑھ گئی ہے۔ اس لیے تمام غیرملکیوں کی رجسٹریشن کی چھان بین بھی شروع کر دی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube