Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

بل ادا نہ کرنے پر کینٹ اسٹیشن کی بجلی کاٹ دی گئی

SAMAA | - Posted: Nov 22, 2011 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 22, 2011 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ
لاہور : پاکستان ریلوے کا ادارہ آئے روزحکام کی نااہلی کے باعث کسی نہ کسی مشکل میں دکھائی دیتا ہے۔ اس بار لاہور کینٹ اسٹیشن کی بجلی بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے کاٹ دی گئی جبکہ ملحقہ آبادی کے کنکشن بھی منقطع کر دیے گئے ہیں۔

بجلی کا کنکشن بل کی عدم ادائیگی پرمنقطع کر دیا گیا۔ اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ تین ماہ کا سولہ لاکھ روپے کا بل واجب الادا ہے تاہم کنکشن بغیر کسی پیشگی وارننگ کے کاٹ دیے گئے۔

بجلی کا کنکشن منقطع ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت شدید متاثر ہو رہی ہے کیونکہ سگنل دینے کیلیے اہلکاروں کو اسٹیشن سے ڈیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے ٹرین تک جانا پڑتا ہے۔ اس دوران وقت کے ضیاع سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

کینٹ اسٹیشن سے ملحقہ ریلوے کالونی کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی ہے جس کے باعث کالونی میں بسنے والے افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ ریلوے کالونی کے مکینوں نے بجلی جلد بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام کی نااہلی کی سزا انہیں نہ دی جائے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube