اسٹاف رپورٹ
نواب شاہ : قومی شاہراہ کے قریب مسافر وین الٹنے سے بیس افراد زخمی ہوگئے۔
دینومشین اسٹاپ کے قریب قومی شاہراہ پر حیدرآباد سے سکھر جانے والی تیز رفتار مسافر ویگن ٹائر پھٹنے کے سبب الٹ گئی اور کھائی میں جا گری۔
حادثے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال دولت پور لے جایا گیا جہاں سے پانچ افراد کو تشویشناک حالت میں پی ایم سی اسپتال نواب شاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سماء