Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

تعلیم دشمن دہشت گردوں نے مزید 2اسکول تباہ کردیئے

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 13, 2011 | Last Updated: 11 years ago

اسٹاف رپورٹ
پشاور : پشاور کےقريب تارو جبہ ميں تعليم دشمنوں نے پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑانے کی کوشش کی ہے۔

بارودی مواد تارو جبہ کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول اور اخون بابا کے مزار کے درميان نصب کيا گيا تھا جو فجر کے وقت پھٹ گيا دھماکے سے سکول کا ايک کمرہ گر گيا۔

پوليس نے اسکول کے چوکيدار کو حراست ميں لے ليا ہے۔ عينی شاہدوں نے بتايا کہ آٹھ روز پہلے بھی اس جگہ بم  رکھا گيا تھا جوپوليس نے ناکارہ بنا ديا تھا۔  دوسری جانب خيبر پختونخوا ميں ہی صوابی کے علاقے ميں بھی گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ميں دو دھماکے کئے گئے جس سے عمارت کا بڑا حصہ گر گيا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube