Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

سیالکوٹ سانحہ،ہائیکورٹ نے غفلت پرتنے والے پولیس اہلکار کو رہا کردیا

SAMAA | - Posted: Oct 31, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 31, 2011 | Last Updated: 11 years ago

اسٹاف رپورٹ
لاہور : ہائی کورٹ نے سيالکوٹ ميں دو بھائيوں کے قتل کے واقعے میں غفلت برتنے کے الزام ميں سزا پانے والے کانسٹبل ياسين کی سزا معطل کرکے اسے ضمانت پر رہا کرنے کی ہدايت کر دی ہے۔

ہائيکورٹ کے دو رکنی بينچ نے کانسٹيبل ياسين کو ہدايت کي کہ وہ ضمانت کے ليے ايک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرے۔ ياسين کے وکيل نے عدالت کو بتايا کہ اس کيس ميں سزا پانے والے ڈی پی او اور تمام پوليس اہل کاروں کو ضمانت پر رہا کيا جا چکا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپريم کورٹ کے فيصلے کے مطابق پانچ سال سے کم سزا ملنے کی صورت ميں اپيل کی ہائيکورٹ ميں سماعت تک ملزم کو رہا کيا جا سکتا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسے تين سال کي سزا سنائي اسليے اسے ضمانت پر رہا کيا جائے۔ دو رکنی بينچ نے درخواست منظور کرکے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے ديا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube