Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

وزارت خزانہ کیجانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر1روپے11پیسےکمی کا امکان

SAMAA | - Posted: Oct 31, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 31, 2011 | Last Updated: 11 years ago

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پیٹرول کی قیمتوں نے عوام کا تیل نکال کر رکھ دیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے پچاسی پیسے فی لیٹر تک کمی کی سفارش تو کردی ہے مگر وزارت خزانہ کمی پر آمادہ نہیں۔ عوام کو صرف ایک روپے گیارہ پیسے فی لیٹر کا ہی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے حکام کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 57 پیسے، ہائی اوکٹین 5 روپے 85 پیسے، مٹی کا تیل ایک روپے 6 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 25 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 5 اعشاریہ 2 فی صد کمی ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ یہ ریلیف صارفین کو دینے پر آمادہ نہیں ہے اور پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی خواہش مند ہے۔

جس کی وجہ سے صارفین کو پٹرول پر ایک روپے گیارہ پیسے فی لیٹر کا ہی ریلیف مل سکے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ منگل کو کرے گی۔

پیٹرول کی مد میں 4.57 روپے  فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائی اوکٹین 5.85 روپے سستا، مٹی کا تیل 1.06 روپے سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 25 پیسے اور  لائٹ ڈیزل 1.79 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube