اسٹاف رپورٹ
کراچی : اردو کے معروف شاعر قمر جلالوی کو ہم سے جدا ہوئے تینتالیس برس بیت گئے ہیں۔
قمر جلالوی 1887ء میں علی گڑھ کے قریب قصبہ جلال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے آٹھ سال کی عمر سے ہی اشعار موزوں کرنا شروع کردیئے۔
کم عمری میں مشاعروں میں شرکت کی وجہ سے اُن کی شہرت دور دور تک پھیل گئی۔ قمر جلالوی تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان چلے گئے۔
اپنی قادر الکلامی کے سبب وہ 30 برس کی عمر میں ہی استاد قمر جلالوی کہے جانے لگے۔ یہاں تک کہ یہ لفظ ان کے نام کا جزو بن گیا۔
ان کا کلام 'رشک قمر'، 'اوجِ قمر' اور 'تجلیاتِ قمر' کے عنوان سے شائع ہوا۔ استاد قمر جلالوی کو مرثیہ نگاری میں بھی کمال حاصل تھا۔
وہ چوبیس اکتوبر انیس سو اڑسٹھ کو جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔ سماء