Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

سماء کی نیوزپرڈی پی او گھوٹکی کانوٹس،ٹارچل سیل برآمد،متعدد افرادبازیاب

SAMAA | - Posted: Oct 10, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 10, 2011 | Last Updated: 11 years ago

اسٹاف رپورٹ
کراچی : گھوٹکی میں پولیس ٹارچر سیل سے متعلق رپورٹ سما پر نشر ہونے کے بعد  ڈی پی او حرکت میں آگئے ہیں۔ عقوبت خانے میں قید بچوں سمیت چاروں افراد کو رہا کروالیا گیا اور ملوث اہل کاروں کے خلاف کارروائی کا حکم  دے دیا گیا ہے۔

گھوٹکی کے تھانہ بیلو میرپور میں پولیس نے نجی ٹارچر سیل بنا رکھا ہے۔ سماء کو پولیس کے ٹارچر سیل کی فوٹیج مل گئی ہے۔ جس میں اذیت خانے میں قید دو بچوں سمیت چار افراد دیکھے جاسکتے ہیں۔

ٹارچر سیل میں قیدیوں پر سخت تشدد کیا جارہا ہے۔ پولیس نے ان ملزمان کے بیڑیاں اور ہتھکڑیاں ڈال رکھی ہیں۔ ٹارچر سیل کی نشاندہی بوڑھی خاتون نے کی جس کا بیٹا بھی اسی عقوبت خانے میں قید ہے۔

ڈی پی او گھوٹکی پیر محمد شاہ نے سما کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ٹارچر سیل میں قید چاروں افراد کو رہا کرالیا ہے اور  ایس ایچ او سمیت تمام ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube