Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ میں خواتین کی احتجاجی ریلی

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2011 | Last Updated: 11 years ago

اسٹاف رپورٹر
کوئٹہ: سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ میں خواتین نے ریلی نکالی ۔۔ ہزارہ برادری نے زائرین کے قتل کی تحقیقات کیلئے بین الاقوامی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن کی خواتین اور بچوں نے امام بارگاہ ولی عصر سے ریلی نکالی۔۔۔ اور مختلف سڑکوں پر مارچ کیا۔۔۔ ریلی کے شرکا ہزارہ قبرستان پہنچے اور صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔۔۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیراہتمام کوئٹہ کے علمدار روڈ پر احتجاجی جلسہ ہوا۔۔۔ مقررین نے کہا کہ کسی بھی واقعہ کے مجرموں کو گرفتار نہ کرنے سے انتظامیہ کا کردار مشکوک ہوگیا ہے۔۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد  کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور سانحہ مستونگ کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے۔
ہزارہ مغل یکجہتی فورم کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران سانحہ مستونگ پر احتجاج کیا۔۔۔ فورم کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر حکومت ہزارہ برادری کو انصاف فرام کرنے میں ناکام رہی تو عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube