Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کسی ٹارگٹ کلر کو نہیں بخشیں گے۔ رحمان ملک

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 4, 2011 | Last Updated: 11 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی: وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی ٹارگٹ کلر کو نہیں بخشا جائے گا۔

کراچی کی صورت حال پر اجلاس، ملاقاتیں اورحکومت کے سخت اقدامات رنگ لانے لگے ہیں اور شہر قائد میں خدا خدا کر کے امن بحال ہونے لگا ہے۔

زندگی بھی معمول پر آ گئی ہے اور خوف کے بادل چھٹتے جا رہے ہیں۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے حسب وعدہ کراچی میں ہی ڈیرہ ڈال رکھا ہے اور تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

وزیرداخلہ رحمان ملک نے گورنر، وزیراعلیٰ سندھ سمیت پولیس، رینجرز، ایف سی اور کوسٹ گارڈز کے اعلیٰ افسران کے ساتھ کئی اجلاس کئے، جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ کسی ٹارگٹ کلر کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑا جائے۔

ٹارگٹ کلرز کے سفاک چہرے  جلد عوام میڈیا پر دیکھیں گے۔ اسلحہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سندھ اور بلوچستان کی سرحدوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مکمل امن کی بحالی تک سرجیکل آپریشن جاری رہے گا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے اور عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹارگٹ کلرز کو میڈیا پر لانے کے ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والے عناصر کو بھی بے نقاب کیا جائے تاکہ شہر قائد کے باسی جان سکیں کہ امن کا اصل دشمن کون ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube