اسٹاف رپورٹر
پشاور: خيبرپختونخوا ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے حيات آباد ميڈيکل کمپليکس کے مغوی ڈاکٹرکی عدم بازیابی پر۔ پشاورکے تین بڑے اسپتالوں میں غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔
دو ماہ قبل حیات آباد میڈیکل کمپلکس پشاورکے ڈآکٹربلال کو ڈیوٹی پر آتے ہوئے نامعلوم اغواکاروں نے اغواکرلیا تھا۔ دوماہ کا عرصہ گزرجانے کے باوجود تاحال مغوی ڈاکٹر کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ جس کے خلاف شہر کے تین بڑے تدریسی ہسپتالوں کےڈاکٹروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں شامل ڈاکٹروں نے صوبائی حکومت اورپولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اورمغوی ڈاکٹرکی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا۔
ڈاکٹروں نےایک ہفتے کے اندر مغوی ڈاکٹر کی عدم بازیابی کی صورت میں ہسپتالوں میں غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کا بھی اعلان کیا۔ سماٴ