اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: ملک بھر میں کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے بارہ پیسے فی لیٹر اور سی این جی کی قیمت میں چار روپے پچیس پیسے فی کلو تک اضافے کا امکان ہے۔
اوگرا کے مطابق چھبیس اگست سے عالمی منڈی میں خام تیل کی اوسط قیمت دو ڈالر اضافے کے ساتھ ایک سو آٹھ ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں چار روپے بارہ پیسے فی لیٹر، ہائی آکٹین دو روپے انہتر پیسے، مٹی کا تیل تین پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ پیسے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپید ڈیزل کی قیمت میں ستاون پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ ، ہائی اسپیڈ ڈیزل ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کے امکانات ظاہرکیے ہیں۔
وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد اوگرا آج رات نئی قیمتوں کا نوٹیف کیشن جاری کرے گا۔ سماء