اسٹاف رپورٹر
لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف نے لندن میں پیپلز پارٹی سے مفاہمت کے لیے صدر زرداری سے رابط کیا تھا اور انہیں دوبارہ اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نئے صوبے عوامی حمایت سے بننے چاہیئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بلوچستان ہے جس کے حل کے لیے حکومت سنجیدہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے ذمہ دار میاں نواز شریف ہیں جن کی غلطیوں کے باعث پیپلز پارٹی مضبوط ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام، فوج، عدلیہ، حکومت، پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس سب سے نا امید ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا ان کے دور میں پچیس نئی ٹرینیں چلائی گئیں مگر موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پچاس ٹرینیں بند کر دیں۔ سماء