اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: لوڈ مینجمنٹ پلان کےتحت اسلام آباد، راول پنڈی، سیالکوٹ اور جھنگ میں آج صبح چھ بجےسےسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔
لوڈ مینجمنٹ پلان کےتحت اسلام آباد، راول پنڈی، سیالکوٹ، جھنگ، فیصل آباد اور پوٹھوہار ریجن میں سی این جی اسٹیشنزکو ڈھائی روز کیلئے گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔
ان علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ہفتے کے روز سہہ پہر تین بجے بحال کردی جائے گی۔ سی این جی گیس کی بندش کے پیش نظررات گئے اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ سماء