Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

خود کش حملہ آور سمیت پانچ دہشت گرد گرفتار

SAMAA | - Posted: Aug 29, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 29, 2011 | Last Updated: 11 years ago

اسٹاف رپورٹر

ڈیرہ اسما عیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے لئے چھپایا گیا بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرکے خودکش حملہ آور کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔۔ اسلام آباد پولیس نے بھی  دو دہشگردوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈی آئی خان میں میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر منصورعزیز کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں دو سو مارٹر گولے ، سو راکٹ لانچر اور اینٹی ائرکرافٹ گن کے چارہزار گولے شامل ہیں ۔۔۔ قلعہ اقبال گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوج نے دشوار گزار علاقے میں چودہ گھنٹے طویل آپریشن کیا ۔۔۔ اس اسلحے کو عید پر دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا ۔۔۔ بریگیڈیئر منصور کا کہنا تھا کہ گرفتار خودکش حملہ آور کی عمر اٹھارہ سے بیس سال کے درمیان ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بھی نیلور کے علاقے سے دو دہشگرگردوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔۔۔

پولیس ترجمان کے مطابق، دونوں مبینہ دہشت گرد وزارت خزانہ کے نائب قاصد، سردارعلی خٹک کے بھائی ہیں۔انہیں پہلے سے گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے ۔۔۔ مبینہ دہشت گرد پمز میں کچھ عرصہ قبل زیرعلاج اہم شخصیت پر حملے کی منصوبہ بندی میں بھی شریک رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کی گرفتاری اب ظاہرکی گئی ہے جبکہ دو ہفتے قبل حساس اداروں نے اپنی تفتیش مکمل ہونے پر انہیں پولیس کے حوالے کیا تھا۔

ادھررسالپور چوک بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔۔۔ گرفتار دہشت گرد سول ڈفینس کا ملازم ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube