Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

کراچی میں فوج بلانا درست نہیں: وزیراعظم گیلانی

SAMAA | - Posted: Aug 25, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 25, 2011 | Last Updated: 11 years ago

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی کے حالت پر تشویش ہےمگر فوج بلانا درست نہیں۔ الطاف حسین میرے فورٹ ہیں جو بھی کہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین میرے فورٹ ہیں وہ جو کچھ بھی کہتے ہیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
کراچی کی صورت حال پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کی بہتری کے لیے ایف آئی اے کے کردار کو بڑھایا گیا ہے۔ کراچی کی صورت حال پرکسی قسم کا کوئی پریشر قبول نہیں کریں گے۔۔ بلکہ بلاامتیاز کارروائی کریں گے۔ کراچی میں نو علاقوں میں کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔
کراچی کی صورت حال پر تشویش ہے مگر فوج کو بلانا درست نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 1985 سے لاشیں گرتی دیکھ رہا ہوں۔
وزیراعظم گیلانی نے کہا ہے کہ میرے بیٹے پر کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے۔ ہم کرپشن کا خاتمہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی آزادارنہ طور پر کام کررہی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube