اسٹاف رپورٹر
لاھور/کراچی: سندھ اور پنجاب میں ڈینگی تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔ پنجاب میں مزید ستر افراد وائرس کا شکار ہوگئے۔ کراچی میں سات مریضوں کے متاثر ہونے کی تصدیق کردی گئی۔
کراچی میں ڈینگی کے مریض مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شہر میں مزید سات مریضوں کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ رواں ماہ میں اکیس افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر ميں رواں سال ڈينگي کے مريضوں کي تعداد ايک سو پنتاليس ہو گئي ہے۔ اکتوبر ميں ڈينگي کا وائرس شدت اختيار کرسکتا ہے۔
پنجاب میں بھی بارش کے بعد ڈینگی کے مریضوں میں روز اضافہ ہورہا ہے۔ پنجاب میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک سو بیاسی ہوگئی ہے۔ صرف لاہور میں ایک دن کے دوران چونسٹھ مریضوں کی رپورٹ مثبت آئیں۔ اور شہر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک سو چھپن ہوگئی۔ سماء