Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

منظوروسان نے کراچی میں قیام امن کیلئے دو ماہ کا ٹائم دے دیا

SAMAA | - Posted: Aug 1, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 1, 2011 | Last Updated: 11 years ago

رپورٹ: عامر احمد خان
کراچی: سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان نے کراچی میں قیام امن کے لیے دوماہ کا ٹائم دئے دیا کہتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں میں  جرائم پیشہ عناصر گھس آئے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کے مشاورت سے دہشت گرودں کےکاروائی کریں گے
 کراچی میں قتل وغارتگری کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ پندرہ سولہ ہلاکتیں ،املاک اور ٹرانپسورٹ کو جلانامعمول بن گیا ہے ایسےمیں سندھ کے وزیر داخلہ  منظور وسان کی طرف سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تو کوئی ایکشن نظر نہیں تاہم سیاسی جماعتوں سے ان کے رابطے جاری ہیں    منظور وسان اے این  پی سندھ کے صدر شاہی سید کے گھر گئے اور ان سے کراچی کے ایشو سمیت دیگر معملات پر بات کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ  دہشت گرد روایتی علاقوں کے بجائے نئے نئے علاقوں میں کاروائی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ  سیاسی جماعتوں میں جرائم پیشہ عناصر گھس آئے ہیں اور سیاسی جماعتوں کے بغیر ایکشن نہیں لیے سکتے ، منظور وسان سے جب یہ پوچھاگیا کہ کراچی میں قیامامن کے لیے کیا ٹائم فریم دینگے تو صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دوماہ میں نتائج دیکھیں گے۔۔
 منظو ر وسان کی مردان ہاوس آمد پر اے این پی سندھ کے صدر کا کہنا آنے جانے اورامن ریلیوں سے امن قائم نہیں ہوگا امن کے قیام کے لیے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حقیقی اور بھر پور ایکشن لینا ہوگا۔۔
 صوابئ وزیر داخلہ منظور وسان نے ایم  کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا بھی دورہ کیا اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے   ملاقت کی اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات بھی کی  الطاف حسین نے کہا کہ امن کے لیے منظور وسان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،، رابطہ کمیٹی نے ٹارگٹ کلنگ سے متعلق رپورٹ بھی وزیرداخلہ کے حوالے کی،،
 ایک طرف تو سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان سیاسی جماعتوں کے مراکز کا دورہ کررہیں تو دوسری کراچی میں قتل وغارت گری کا سلسلہ جوں کا توں جاری ہے  اور شہری  دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نظر آتے ہیں شہریوں کا کہتا اور روایتی رابطوں اور بیانات کے بجائے شہر میں قیام امن کے عملی اقدامتا کرنے کی ضرورت ہے ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube