Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پاکستان میں رمضان المبارک کاچانددیکھنےکیلئےاجلاس آج ہوگا

SAMAA | - Posted: Aug 1, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 1, 2011 | Last Updated: 11 years ago

اسٹاف رپورٹر
کراچی: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا.

فاٹا اور خیبر پختونخوا نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے چاند نظر آنے سے پہلے ہی اپنے چاند کا اعلان کردیا۔

خیبر پختونخوا سمیت فاٹا کے علاقوں میں کل پہلے روزے کا اعلان ہو چکا ہے۔ تاہم پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مولانا شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے روزے کے اعلان کو تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام نے مسترد کر دیا ہے اور اسے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

پشاور میں کل رات گئے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا، چاند دیکھنے کی شہادتیں چھ مرد اورخاتون کی جانب سے موصول ہوئیں۔
عرب ممالک اور امریکا سمیت یورپ میں آج پہلا روزہ ہے۔پاکستان میں کل پہلے روزے کا امکان ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube