Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

چودہ سالہ خودکش حملہ آور راولپنڈی سے گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2011 | Last Updated: 11 years ago

راولپنڈی: راولپنڈي پولیس نے چودہ سالہ مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے سیکیورٹی فورسز کے یونیفارم اور دو عدد پن پستول برآمد کرليے ہيں۔

پوليس کے مطابق خودکش حملہ آور شاہ رخ کا تعلق ابيٹ آباد سے ہے جو عارضي طور پر راولپنڈي ميں مقيم تھا۔ ملزم شاہ رخ کو قاري نامي شخص وزيرستان لے گيا جہاں اُسے خودکش حملوں کي تربيت دي اور جنت کي بشارت دي گئي۔

سرچ آپريشن کے دوران تھانہ گنجمنڈي پوليس نے شاہ رخ  کي تلاشي لي تو اس کے بيگ سے سيکيورٹي فورسز کي يونيفارم، دو عدد پن پستول، دو بلٹس اور انچاس ہزار روپے نقدي برآمد ہوئے۔ پوليس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آوار کا ٹارگٹ حساس مقامات تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube