Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

وزیرداخلہ سندھ کا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2011 | Last Updated: 11 years ago

اسٹاف رپورٹر
کراچی: صوبائی وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ وہ الطاف حسین کے خیالات سے متاثرہیں اور الطاف حسین کی امن سے متعلق کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ منظور وسان نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگو کی اورکہا کہ کراچی میں قیامِ امن کی کوششوں پروہ الطاف حسین کے شکر گرزا ہیں۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ وہ الطاف حسین کے خیالات سے متاثر ہیں،، امن کے لیے انکی کوششیں قابلِ قدرہیں۔
انہوں نے الطاف حسین کو بڑے بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ سندھ میں قیامِ امن کے لیے ان کی دعاؤں اور رہنمائی کی ضرورت ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کے حقوق اور امن کیلئے جان بھی دینی پڑی تو وہ گریز نہیں کریں گے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے منظور وسان سے مزید کہا کہ نائن زیرو آپ کا گھر ہے اور اس کے دروازے آپ کیلئےہروقت کھلے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube