Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

بلاول بھٹو زرداری لیاری سے الیکشن لڑیں گے

SAMAA | - Posted: Jul 25, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 25, 2011 | Last Updated: 11 years ago

اسٹاف رپورٹر
کراچی: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگلے ماہ بلاول بھٹو زرداری بھی وطن آرہے ہیں اور لیاری کے لوگوں سے ملیں گے۔
بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں صدر آصف علی زرداری نے کہا وہ ہر دو تین ماہ کے بعد لیاری کے منتخب نمائندوں اور معززین سے ملاقات کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ بلاول بھٹو زرداری بھی وطن آرہے ہیں لیاری کے لوگوں سے ملیں گے۔ لیاری میں امن اور ترقیاتی کاموں کےلیے جو حکمت عملی بنائی جارہی ہے اس بر عمل درامد ہوگا۔
اجلاس میں لیاری کو ضلع بنانے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
صدر نے لیاری کے بے روزگار نوجوانوں کو پانچ سو رکشے دیے جانے کا اعلان بھی کیا، ڈھائی سو رکشہ وفاقی اور ڈھائی سو سندھ حکومت فراہم کرے گی۔
صدر نے لیاری سے گوداموں اور فیکٹریوں کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
صدر آصف علی زرداری اجلاس کے بعد بلاول ہاوس سے روانہ ہوگئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube