اسٹاف رپورٹر
کراچی: آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے کراچی نشستوں پر حکم امتناعی کے بعد ایم کیو ایم نے سندھ ہائی کورٹ سے توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی
ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ حکومت میں الیکشن کمیشن کو خط کے ذریعے درخواست دی تھی کہ کراچی میں مہاجرین کی نشست ایل اے تیس اور ایل اے چھتیس پر پولنگ اسٹیشنوں کو قائم نا کیا جائے، اس پر ایم کیو ایم نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
آج آزاد جموں کشمیر ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنوں کو متعلقہ نشستوں پر قائم رکھنے کے احکامات جاری کر دیے، جس ایم کیو ایم نے سندھ ہائی کورٹ سے توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی۔ سماء