Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

نیپرا سے بجلی کی نرخوں میں 25 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2011 | Last Updated: 11 years ago

کراچی … کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نیپرا سے بجلی کی نرخوں میں 25 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی۔۔

کے ای ایس سی نے نیپرا سے ٹیرف میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ مئی کے لیے کی ہے.

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے ای ایس سی نے مئی کے دوران 1 ارب، 44 کروڑ، 90 لاکھ یونٹس بجلی فروخت کی،کے ای ایس سی کے اپنے پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار پر تیل کی لاگت 60 کروڑ،70 لاکھ روپے رہی جبکہ بیرونی ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر تیل کی لاگت 24 کروڑ، 20 لاکھ روپے رہی،کے ای ایس سی کو بجلی کی پیداوار پر 36 کروڑ، 50 لاکھ روپے اضافی طور پر برداشت کرنا پڑے، لہذا کے ای ایس سی کے ٹیرف میں اضافہ کیا جائے۔۔۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube