Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پی بی 26 جعفرآباد 2 ميں ضمنی انتخابات کے ليے پولنگ شروع

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2011 | Last Updated: 11 years ago

اسٹاف رپورٹر
جعفرآباد: بلوچستان کے حلقہ پی بی 26 جعفرآباد 2 ميں ضمنی انتخابات کے ليے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ جو آج شام 5 بجے تک بغير کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
بلوچستان کےحلقہ پی بی جعفرآباد2 کی نشست ظہور حسين کھوسہ کو سپريم کورٹ نے نااہل قراردينے سے خالی ہوئی تھی۔ اس حلقے ميں 86 پولنگ اسٹيشن قائم کيے گئے ہيں جن ميں 43 حساس قراردی ا گیا ہے۔  جس کے باعث ایف سی اہلکاروں کو حساس پولینگ اسٹیشنز پر تعینات کردیا گیا ہے۔  گزشتہ رات تیز بارش ہونے کی وجہ سے پولینگ اسٹیشنز پر ووٹروں کی تعداد کم نظر آرہی ہے۔ دوسری جانب صحبت خان گولہ میں خواتین پولینگ اسٹیشن میں پولینگ عملہ مکمل نہ ہونے کے باعث تاحال پولینگ شروع نہیں  ہوسکی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube