چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کل آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔
جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہوں گے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی بھی پانچ رکنی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔