میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جب گرفتار کیا گیا تو انہوں نے شراب پی ہوئی تھی۔
فواد چوہدری کے میڈیکل سیمپل سے متعلق پنجاب فارنزک کی جامع رپورٹ وفاقی پولیس کو موصول ہوگئی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے الزام میں جب فواد چوہدری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تو اس وقت ان کا میڈیکل کروایا گیا اور سیمپل پنجاب فارنزک لیبارٹری بھجوائے گئے۔
پنجاب فارنزک لیبارٹری سے آج موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس وقت فواد چوہدری نے الکوحل (شراب) پی ہوئی تھی۔
میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے پہلے سے درج شدہ ایف آئی آر میں مزید دفعات کا اضافہ کردیا۔