عائشہ گلالئی بھی عمران خان کی تیسری شادی پر بول پڑیں

کراچی : عمران خان کی تیسری شادی پر عائشہ گلالئی کا بھی رد عمل سامنے آگیا، کہتی ہیں کہ میں مبارکباد دے دیتی لیکن صورتحال بہت تشویشناک ہے، عمران خان پر قوم اعتبار کرتی ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کیلئے سب سے اچھی چوائس اداکارہ میرا ہیں، نکاح شیخ رشید پڑھادیں۔

پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر اپنی پارٹی پی ٹی آئی گلالئی بنانے والی عائشہ گلالئی بھی عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں پر بول پڑیں، کہتی ہیں کہ میں مبارکباد دے دیتی لیکن صورتحال بہت تشویشناک ہے، شادی کرنا اچھی بات ہے، اگر کوئی ليڈر شادی کرے تو قوم کو اعتماد ميں لے،  عمران خان پر قوم اعتبار کرتی ہے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے يہ اسٹيپ غصہ ميں ليا، خاور مانيکا نے پريشر ميں بيان ديا، پی ٹی آئی چیئرمین کو کوئی سرٹيفکيٹ نہيں دے سکتا۔

عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی سربراہ کیلئے دلہن بھی ڈھونڈ لیں، کہتی ہیں کہ عمران خان کیلئے سب سے بہترين چوائس اداکارہ ميرا ہيں، ميرا ويسے بھی عمران خان کو شادی کی پیشکش کرچکی ہیں، ان دونوں کا نکاح شیخ رشید کو پڑھانا چاہئے۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

3rd Marriage

Actrees

ayesha gulalai

Bushra Manika

Tabool ads will show in this div