سونم کپور اور آنند آہوجا کا اس سال شادی کا اعلان

Jan 08, 2018

ممبئی : معروف بھارتی اداکاری سونم کپور نے بھی اس سال شادی کا ارادہ کرلیا، بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق سونم اور آنند اس سال آپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

بھارت ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکارہ اور انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور اپنے بچپن کے ساتھی آنند آہوجا سے اس سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں خاندانوں نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سونم نے راجھستان آون بہون محل جودپور کو پانچ سے چھ روز کیلئے شادی کے وینیو کیلئے بک کرلیا ہے، تاہم دونوں کی جانب ابھی تک اس بات کی تصدیق سامنے نہیں آسکی۔

   

بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی دونوں کی شادی کا چرچہ زور و شور سے جاری ہے۔ سماء

Wedding Bells

Tie Knot

rumors

Anand Ahuja

Tabool ads will show in this div