داعش نے اردن کے پائلٹ کو زندہ جلانے کی ویڈیو جاری کردی

اسٹاف رپورٹ


بغداد   :   عراق میں شدت پسند تنظیم داعش نے اردن کے مغوی پائلٹ کو مار ڈالا، اردن نے خود کش بمبار خاتون کو پھانسی دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کی جانب سے جاری ویڈیو میں پائلٹ کو زندہ جلتے دیکھا جا سکتا ہے، اردن نے پائلٹ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے گرفتار خودکش خاتون بمبار کو پھانسی دینے کا اعلان کیا ہے۔ داعش نے مغوی پائلٹ کے بدلے خودکش بمبار خاتون کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

واقعہ کے خلاف اقوام متحدہ اور امریکا نے شدید مذمت کی، وائٹ ہاؤس کے مطابق اردن کے شاہ عبدالله آج صدر بارک اوباما سے ملاقات کریں گے، وڈیو کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوئی تاہم اس میں لوہے کا ایک پنجرہ شعلوں میں لپٹا نظر آرہا ہے جس کے اندر نارنجی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ایک شخص بھی ہے، جس کے بارے میں داعش کا دعویٰ ہے کہ وہ اردن کا پائلٹ معاذ تھا۔

معاذ کو گزشتہ سال دسمبر میں اس وقت داعش نے حراست میں لیا جب وہ امریکی قیادت میں جاری فضائی کارروائی میں شامل تھا اور اس کا جہاز گر کر تباہ ہو گیا تھا۔داعش نے معاذ کی رہائی کے بدلے اردن میں قید القاعدہ سے تعلق رکھنے والی ایک عراقی خاتون جنگجو کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ۔اردن خاتون کو رہا کرنے پر رضامند تھا مگر حکومت نے اپنے پائلٹ کے زندہ ہونے کا ثبوت مانگا تھا تاہم اب اردن کی حکومت نے وڈیو جاری ہونے کے بعد کہا ہے کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والی مبینہ خودکش بمبار خاتون کو آج صبح پھانسی دی جائے گی۔ سماء

Police

rice

proclaimed

Tabool ads will show in this div