تائیوان میں مسافر طیارے کی کریشن لینڈنگ،3مسافر ہلاک

ویب ایڈیٹر:


تائی پے    : تائیوان میں ٹرانس ایشیا ایئرویز کا مسافر طیارہ دریا میں گرگیا، اندوہناک حادثے میں تین مسافر ہلاک، جب کہ دس زخمی ہوئے، طیارے میں کل 58 مسافر سوار تھے۔

تائیوان حکام کے مطابق مسافر طیارہ کریشن لینڈنگ کے باعث حادثے کا شکار ہوا اور دریا میں جاگرا، جس سے تین مسافر ہلاک، جب کہ دس زخمی ہوگئے، طیارے میں 58 افراد سوار تھے۔ دریا میں گرنے والے مسافر طیارے کے 17 مسافروں کو بچالیا گیا، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے-

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اب بھی کئی مسافر طیارے اور دریا میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہيں، طیارہ گرنے سے پہلے پل سے بھی ٹکرایا، طیارے میں عملے کے پانچ اراکین اور 53 مسافر سوار تھے۔ سماء

Karan Johar

Tabool ads will show in this div