روٹھی بیوی کاشوہرکےہاتھوں قتل،ماں بھی ماری گئی

Jan 08, 2018
  [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/FSD-BIVI-SAS-2100-PKG-07-01.mp4"][/video]

فیصل آباد: روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے بیوی اورساس کو قتل کردیا۔

الگ گھر کی خواہش خاندان اجاڑگئی۔ سماء کےمطابق فیصل آباد میں شوہرنے بیوی اور ساس کو قتل کردیا۔ملزم افتخار تین ماہ سے روٹھی بیوی بسمہ کو منانے میکے پہنچا۔انکار پر توں توں میں میں ہوئی اورپھر گولیاں چل گئیں۔سالی حنا بھی زد میں آئی۔

بسمہ کی دو سال پہلے ملزم افتخار سے دوسری شادی ہوئی۔پہلی بیوی اور بچے بھی اسی مکان میں رہتے تھے۔علیحدہ رہنے کے مطالبے پر خاوند سے اکثر جگھڑا ہوتا تھا۔

ملزم پولیس کا سابق ملازم جبکہ ان دنوں اپنا کاروبار کررہا تھا۔ سماء

DOMESTIC VIOLENCE

Tabool ads will show in this div