شہریوں کے تحفظ میں ناکامی، وزیر داخلہ سے استعفیٰ کا مطالبہ

کراچی : سياسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنےميں ناکام ہوگئی، شہری اپنی مدد آپ کے تحت دفاع کرنے پر مجبور ہيں۔ فنکشنل ليگ کی نصرت سحر عباسی نے وزير داخلہ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کرديا۔

سیاسی رہنماؤں نے کراچی ميں ڈاکوؤں کو گاڑی تلے روندے ڈالے جانے کو پوليس کی ناکامی قرار دے ديا۔

فنکشنل لیگ کی رہنماء نصرت سحر عباسی نے کہا کہ آئی جی سندھ خود اعتراف کرچکے ہيں کہ 12 ہزار سے زائد کرمنلز سندھ پوليس ميں موجود ہيں آخر عوام جائيں تو جائيں کہاں۔

پی ٹی آئی کے عمران اسماعيل کہتے ہیں کہ عوام کو پوليس پر بھروسہ نہيں رہا، اسی وجہ سے ايسے واقعات ہو رہے ہيں

وسيم آفتاب بولے کہ شہریوں کا يہ عمل قابل ستائش نہيں ليکن عوام مجبور ہيں۔ انہوں نے يہ بھی کہا کہ پوليس نے دہشت گردی کیخلاف بہت قربانياں دی ہيں ليکن اسٹريٹ کرائمز کے جن پر قابو نہيں پاسکی۔ سماء

PTI

SHO

PMLF

GULISTAN E JAUHAR

Nusrat Sehar Abbasi

Imran Ismael

waseem aftab

PSP

Dacoit killed by civilian

Tabool ads will show in this div