خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی اور خود سے منسوب خبروں کی تردید کردی
کراچی : خاور مانیکا کہتے ہیں بشریٰ اور مجھ سے منسوب میڈیا پر چلنے والی باتوں کو مسترد کرتا ہوں، عمران خان جیسا بھلا آدمی کبھی نہیں دیکھا، میری سابقہ اہلیہ بشریٰ جیسی پاک خاتون کوئی اور ہو ہی نہیں سکتی، ایسی خاتون کی ذات پر تبصرہ کرنا قابل افسوس ہے۔
عمران خان سے شادی کے حوالے سے بشریٰ مانیکا کا نام سامنے آیا، تاہم ان کے شوہر خاور مانیکا نے گھریلو ناچاقیوں سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری سابقہ اہلیہ جیسی پاک بیوی زندگی میں نہیں دیکھی، ایسی خاتون کی ذات پر تبصرہ کرنا قابل افسوس ہے۔

مزید جانیے : عمران خان نے تیسری شادی کرلی؟
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں خاور مانیکا نے سابق اہلیہ اور خود سے منسوب باتوں کو مسترد کردیا، بولے کہ ایک چینل پر چلنے والی خبروں نے ہمارے گھر کو کشمکش میں ڈال رکھا ہے، عمران خان جیسا بھلا آدمی کبھی نہیں دیکھا، وہ ہمارے گھر کو مرشد خانہ سمجھتے ہیں۔
تفصیلات جانیے: عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کی،پی ٹی آئی کی تصدیق
دوسری جانب بشریٰ مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے بھی اپنی والدہ کے نکاح کی خبر کی تردید کردی، بولے کہ میری والدہ بشریٰ مانیکا کے نکاح کی خبر جھوٹ ہے، کچھ پتہ نہیں لوگ کہاں کہاں سے باتیں گھڑ لیتے ہیں، والدہ کو کسی نے جائے نماز اور برقعے کے سوا نہیں دیکھا، وہ ہر وقت اللہ کا ذکر کرتی رہتی ہیں۔ سماء