کراچی؛شہری نے موبائل چھیننے والے ڈاکوؤں کو روند ڈالا

Jan 07, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/DACOIT-KILLED-CCTV-KHI-NEW-EX-07-01.mp4"][/video]

کراچي :گلستان جوہرميں شہري نے موبائل چھيينے کيلئے آنےوالے دو ڈاکوؤں کو گاڑي تلے روند ڈالا۔ ايک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا اسپتال پہنچ گيا۔ واردات کے دوران شہري بھي زخمي ہوا۔

کراچي والوں نےڈاکوؤں کوانجام تک پہنچانےکي ٹھان لی۔ پولیس سے مایوسی کہیے یا کیا کہ کراچی میں اب شہری ڈاکوؤں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے دیدہ دلیری سے مقابلہ کرتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہرميں پیش آیا جہاں شہري نے2ڈاکوؤں پرگاڑي چڑھادي۔گلستان جوہرمیں شہری رقم نکلواکر نکلا تو موٹرسائیکل سوار ڈاکوں نے آگھیرا۔ڈاکوؤں نے رقم اورموبائل کا تقاضا کیا تو شہری نے گاڑی بائیک سواروں پرچڑھا دی۔ ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرااسپتال پہنچ گيا، واقعے میں شہري بھي زخمي ہوا۔زخمی ڈاکوکی حالت تشویشناک ہے ۔

ٹکرسے شہری کی گاڑی بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی جس سے وہ خود بھی زخمی ہوا۔ سماء

Dacoit killed by civilian

Tabool ads will show in this div