تین مسلمان طلباء کا قاتل عدالت میں پیش

واشنگٹن: امریکا کی ریاست شمالی کیرولینا میں تین مسلمان طلباء کے قاتل کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ پولیس نے ایف بی آئی سے بھی مدد طلب کرلی ہے۔

لواحقین نے واقعے کو اسلام دشمنی قرار دیا ہے۔


زندگي سے بھرپور تئیس سالہ شیدي برکات انکی اہلیہ یصاراحمد اور سالی یصار احمد۔ ایک جنونی شخص کریگ اسٹیون ہک کی درندگی کا شکارہوگئے۔


شیدی برکات پڑھائی کے علاوہ  شامی پناہ گزینیوں کیلئے فنڈریزنگ کی مہم بھی چلارہے تھے۔ تینوں افراد کو سرمیں گولی مارکرقتل کیا گیا۔۔مقتولین کے اہلخانہ کے مطابق یہ قتل تعصب اور مذہبی منافرت کی بناء پرکئیے گئے۔


قتل معمولی جھگڑے کا نتیجہ نہیں یہ شخص ایک نہیں بلکہ تین مرتبہ ہمارے گھر آیا اور بچوں کو دھمکا کرگیا۔ جبکہ قاتل کی اہلیہ پارکنگ تنازعے کو واقعے کی وجہ قراردیتیے۔۔


شمالی کیرولینا کے علاقے چیپل میں خون کی ہولی کھیلنے والے شخص کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کردیا گیا ۔۔واقعے کی تحقیقات کیلئے ایف بی آئی سے مددطلب کرلی گئی ہے۔۔ سماء

Hayatabad

2014

malaria

Tabool ads will show in this div