چیپل ہل سانحہ،تینوں طلبا سپرد خاک،تہرے قتل کی تحقیقات شروع

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کیرولینا   :   شمالی کرولینا میں ایف بی آئی نے تہرے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہے، جب کہ تینوں طلبا کو سپرد خاک کردیا گیا۔

امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں پولیس نے تین مسلم طلبا کے قتل کی وجہ جاننے کیلئے ایف بی آئی سے مدد طلب کی ہے، انہیں گزشتہ روزقتل کر دیا گیا تھا۔ مقتول ضیا برکت، ان کی اہلیہ اور سالی کی نماز جنازہ چیپل ہلز میں ادا کی گئی جس میں پانچ ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ ادھر کیرولینا  یونی ورسٹی کے طلبا نے اپنے ساتھیوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ واقعہ کے خلاف دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر نہایت رنج وغم اور مذمت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سماء

napa

Tabool ads will show in this div