تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، سرفراز بگٹی کا دعویٰ

اکوئٹہ : سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ 40 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے، 99 فیصد امید ہے کہ وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک کامیاب ہوگی۔ اگر ہوا کا رخ ہوتا تو جیلیں نہ کاٹتا۔

سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماء کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے 40 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے، 99 فیصد امید ہے کہ تحریک کامیاب ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ہوا کا رخ ہوتا تو پرویز مشرف دور میں مسنگ پرسن نہ ہوتا، جیلیں نہ کاٹتا، میرے والد اور میں نے بہت سختیاں جھیلی ہیں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ کسی کو دھمکی آمیز کال موصول ہورہی ہیں تو وہ ریکارڈ کرلے، آج کل ہر موبائل فون میں کال ریکارڈنگ کی سہولت موجود ہے۔ سماء

Senator

SARFARAZ BUGTI

SANA ULLAH ZEHRI

PMAP

Usman Kakar

Unkown Phone Calls

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div