سینیٹر عثمان کاکڑ کے تہلکہ خیز انکشافات

کوئٹہ : بلوچستان ميں سياسی ہلچل، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سينيٹر عثمان کاکڑ نے نيا پنڈورا باکس کھول ديا، ہمارے ايم پی ايز کو نامعلوم نمبروں سے فون آرہے ہيں، دھمکياں دی جارہی ہيں کہ بچوں کو اغواء کرليا جائے گا، وزيراعلیٰ کیخلاف ہی ووٹ دينا، ورنہ اچھا نہ ہوگا۔

بلوچستان کی سياست سے ايک اور طوفانی انکشاف سامنے آگیا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سينيٹر عثمان کاکڑ نے سماء سے گفتگو میں تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے، انہوں نے بتايا تحريک عدم اعتماد کے پيچھے ناديدہ ہاتھ ہيںم يہ نامعلوم افراد فون کرکے ان کے وزراء کو دھمکارہے ہيں۔

عثمان کاکڑ نے نامعلوم افراد کا منصوبہ بھی بتاديا، کہتے ہیں کہ وزراء کو جائيدادوں کے حساب کتاب سے بھی ڈرايا جارہا ہے، نامعلوم افراد جو چاہيں کرلیں ثناء اللہ زہری کے ساتھ ہيں۔ سماء

Senator

SANA ULLAH ZEHRI

PMAP

Usman Kakar

Unkown Phone Calls

Tabool ads will show in this div