اسمبلیاں مدت پوری نہیں کرتیں تو یہ نون لیگ کی ناکامی ہے، بلاول

Jan 06, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/BILAWAL-1500-SOT-06-01.mp4"][/video]

لاہور : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ اسمبلياں مدت پوری نہيں کرتيں تو يہ نون ليگ کی ناکامی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ہمارا کردار نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسمبلياں مدت پوری نہيں کرتيں تو يہ نون ليگ کی ناکامی ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی نے بہت کام کئے، نیب کے جھوٹے مقدمات سے ہم نہیں ڈرتے۔

بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ہمارا کردار نہیں، ہماری تو ایک سیٹ بھی نہیں، بلوچستان میں معاملات گمبھیر ہیں جو سینیٹ اور قومی اسمبلی تک آتے نظر آرہے ہیں۔

صحافی کے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ذاتی معاملہ ہے، اگر خبر جھوٹی ہے تو ایسا نہیں ہونا چاہئے، عمران خان نے شادی کرلی تو انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ سماء

IMRAN KHAN

political situation

Bilawal Bhutti Zardari

Assemblies Dissolve