لاہور میں مکان کی چھت گر گئی، میاں بیوی سمیت 6 جاں بحق

لاہور : اندرون لاہور میں خستہ حال مکان کی چھت گرنےسے ايک ہی خاندان کے 4 افراد سميت 6 جاں بحق ہوگئے، شیروں کی حکومت میں گدھے ریسکیو آپریشن کیلئے میدان میں آگئے، میٹرو اور اورنج لائن جیسے جدید منصوبے بنانے والوں نے انسانی زندگیاں بچانے کیلئے کوئی طریقہ نہیں بنایا، ريسکيو ٹيميں اندرون شہر کی تنگ گليوں ميں ملبہ اٹھانے کیلئے گدھوں کا استعمال کرتی رہيں۔

اندرون شہر کے دہلی دروازے میں ڈھائی مرلے پر 3 منزلہ خستہ حال مکان زمین بوس ہوا تو 5 افراد کے کنبے کے 4 لوگ لقمہ اجل بن گئے، حادثے کے وقت گلی سے گزرنے والے چچا بھتيجی بھی ملبے تلے دب گئے، جنہيں کئی گھںٹوں بعد مردہ حالت ميں نکالا گيا۔

تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو ٹٰیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا، بھاری مشینری نہ پہنچ پانے کے باعث گدھوں پر ملبہ اٹھايا گيا، ڈپٹی کمشنر لاہور سمير احمد انتظاميہ کی نااہلی کا ذمہ دار علاقہ مکينوں کو ٹھہراتے رہے۔

ريسکيو ٹيموں کی جانب سے  8 گھنٹوں ميں آپريشن مکمل کرليا گيا جبکہ جاں بحق افراد کی ميتيں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائيں گی۔ سماء

PUNJAB

rescue operation

1122

Roof Collapse. 6 Died

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div