عمران خان نے تیسری شادی کرلی؟

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں زیر گردش ہیں، ذرائع اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے شادی کرلی، پی ٹی آئی چیئرمین صحافی کے سوال پر مسکرا کر چل دیئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کرلی، اس طرح کی خبریں زیر گردش ہیں، سماء کے اینکر پرسن شہزاد اقبال کہتے ہیں کہ ان کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں : عمران خان کا تیسری شادی کے سوال کا جواب دینے سے گریز

سماء کی خصوصی کوریج میں اینکر پرسن ندیم ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تیسری بیوی کیلئے بشریٰ بی بی کا نام لیا جارہا ہے جو پاک پتن کی ایک روحانی شخصیت سمجھی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی سے بات ہوئی تاہم انہوں نے اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی بلکہ صرف اتنا کہ مرشد کا حکم ہوا تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

مزید جانیے : عمران خان کی شادی پر بلاول کا ردعمل

اس سے قبل پی ٹی آئی کپتان سے ایک صحافی نے شادی سے متعلق سوال کیا تو عمران خان مسکرا کر جواب دیے بغیر چلے گئے۔

تاحال پاکستان تحریک انصاف یا خود عمران خان کی جانب سے تیسری شادی کی تصدیق نہیں کی گئی۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

pakpatan

3rd Marriage

BUSHRA BIBI

Tabool ads will show in this div