نیوزی لینڈ؛پہلے ون ڈے میں شاہینوں کافلاپ شو

ویلنگٹن:نئے سال میں کرکٹ کا آغاز توقعات کے مطابق نہیں ہوا۔ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ شاہینوں کو مہنگا پڑا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچزکی سیریزکے پہلے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے باعث نیوزی لینڈ کو اکسٹھ رنز سے فتح مل گئی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کیویز کے پر نوچنے کے ارادے سے میدان میں اترنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالرز پٹتے رہے۔ بلے بازوں سے رنزنہیں بنے۔بارش نے میچ میں رخنہ ڈالا۔

گرین شرٹس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکورکیے تھے کہ تیسویں اوورمیں بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ ڈک ورتھ لوئس قانون کی رو سے نیوزی لینڈ پاکستان سے آگے تھا اس لیے بارش کی وجہ سے میچ مقررہ وقت پرشروع نہ ہونے کے باعث کیویزکو فاتح قراردے دیا گیا۔

پہلے ون ڈے میں شاہینوں کا شو فلاپ رہا جبکہ ٹاپ آرڈر نے ٹاپ پرفارمنس دی۔ مارٹن گپٹل اڑتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کولن منرو کی اٹھاون رنز کی دھواں دھار بلے بازی دکھائی۔ کپتان ولیمسن نے شاندار سنچری بنائی۔ نکولس کی ففٹی نے اسکور تین سو پندرہ تک پہنچادیا ۔

شاہینوں کو تین سو سولہ رنزکا ہدف ملامگر بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑا گئی۔اظہرعلی چھ، بابر اعظم صفر اور محمد حفیظ ایک رنزبناکر پویلین جابیٹھے۔ شعیب ملک اور سرفراز احمد بھی ٹیم کے کچھ کام نہ آئے۔فخرزمان ڈٹے رہے۔ بیاسی رنز بنائے تھے کہ بارش نے کھیل روک دیا۔ پاکستان نے چھ وکٹوں پر ایک سو چیھاسٹھ رنز بنائے۔

پہلے میچ میں فتح سے پانچ میچز کی سیریزمیں کیویزکو ایک صفرکی برتری حاصل ہوگئی۔سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن مین آف دی میچ رہے۔ سماء

wellington

Live Streaming

2018 cricket

Pak Vs NZ ODI

Tabool ads will show in this div