امریکا : 3 مسلمان طلبہ کے قاتل پر فرد جرم عائد

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : امريکی عدالت نے 3 مسلمان طلبہ کے قاتل پر فرد جرم عائد کردی، قتل کے محرکات سے متعلق مذہبی منافرت سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

رياست نارتھ کيرولائنا ميں 46 برس کے کريگ ہکس نے 3 مسلمان طلبہ کو فائرنگ کرکے قتل کرديا تھا، پوليس کے مطابق ملزم نے پارکنگ کے تنازعہ پر گولی چلائی تاہم حکام نے اس امکان کو بھی رد نہيں کيا کہ قتل  کا محرک مذہبی منافرت بھی ہوسکتا ہے۔

امریکی پوليس نے مسلم طلبہ کے قاتل کے گھر سے 12 ہتھيار بھی برآمد کئے ہیں۔ سماء

Hayatabad

decision

Tabool ads will show in this div