نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 316 رنز کاہدف دے دیا
ویلنگٹن: پاکستان اور نيوزي لينڈ کے درميان جاری پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 316 رنز کاہدف دے دیا۔
ویلنگٹن میں جاری پاکستان اور نيوزي لينڈ کے درميان پہلے ون ڈے میچ کی ابتدا میں کیوی بلے بازوں مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے ٹیم کو 83 رنز کا آغاز فراہم کیا، کولن منرو 58 رنز بنا کر حسن علی کا شکار ہوئے، بعدازاں مارٹن گپٹل 48 رنز بناکر فخر زمان کی گیند پر کیچ آؤٹ، روس ٹیلر 12 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
ٹام لیتھم صرف 3رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، سنچری بنانے والے کیوی کپتان کین ولیم سن 115 رنز بنا کر رمان رئیس کے گیند پر کیچ دے بیٹھے اور کچھ دیر بعد ہی ہینری نکہولس نصف سنچری بنا کر حسن علی کا شکار ہوگئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ویلنگٹن میں کھیلا جا رہا ہے، سنیچر کو بیسن ریزور کے میدان پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں سرفرازاحمد، اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ اور شعیب ملک شامل ہیں جبکہ فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور رومان رئیس بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
میزبان ٹیم میں مارٹن گپٹل، کولن منرو، کین ولیم سن، راس ٹیلر، لیتھم، ہنری نکولس، ٹاڈایسٹل اور مچل سینٹینر شامل ہیں۔