حسن اسکوائر کے قریب فائرنگ ، فوٹیج نے سارا بھانڈا پھوڑدیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/guard-firing-fu-2100-pkg-05-01.mp4"][/video]

کراچي : پارکنگ کا تنازع اتنا گھمبير ہوا۔۔ کہ اب اس پر اسلحہ نکل آيا ہے، پارکنگ سے منع کرنے پر گولياں چلانے والے سیکیورٹی گارڈز دھر لئے گئے ۔

گاڑی ہٹانے کا کیوں کہاگزشتہ شب حسن اسکوائرکے قریب فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے سارا بھانڈا پھوڑدیا، چوکیدار فلیٹ کے آگے رکنے والی دو گاڑیوں کو ہٹانے کا کہتا ہے جس پر کالے رنگ کی گاڑی سے گارڈ اتر کر چوکیدار پر ٹوٹ پڑتا ہے ۔

گارڈ پر طاقت کا جنون ایسا سوار ہوا ہوتا ہے کہ بھرے مجمے میں گولیاں برسا دیتا ہے، فائرنگ سے یونین کے صدر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے گوادر سے کراچي آنے والا گارڈ سلمان اور ڈرائيور گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار گارڈز ابوبکر نامی شخص کے ہیں، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔ سماء

hassan squar

gaurd

Tabool ads will show in this div