پاکستان افغانستان کےمابین دوطرفہ تعلقات کوخوش آمدید کہتے ہیں،امریکا

ویب ایڈیٹر:


واشنگٹن  :  پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ کابل پر امریکا نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حالیہ دورہ کابل سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان پاسکے کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ تعاون اور تعلقات کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعلقات بڑھانے کیلئے مزید کوششیوں کی ضرورت ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں مالک کی جانب سے تعاون بڑھانے پر امریکا اس کی حمایت کرے گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ کابل صرف ایک روز کا تھا، جس میں پاک افغان سرحدی معاملات، سیکیورٹی اور دہشت گردی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سماء

Bhutto

female

weekly

Tabool ads will show in this div