امریکا میں28سالہ پاکستانی پردہشتگردی میں ملوث ہونیکاالزام عائد
اسٹاف رپورٹ
نیویارک : امریکا میں پاکستانی شخص پر مانچسٹر اور نیویارک میں حملے کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔
نیویارک کی عدالت میں اٹھائیس سالہ عابد نصیر پر مانچسٹر میں دہشت گردوں کا سیل چلانے کا الزام عائد کیا گیا، استغاثہ کے مطابق برطانیہ سے جلا وطن کیے جانے والا عابد نصیر مانچسٹر اور نیویارک میں کئی مقامات پر دھماکے کے منصوبے کی سازش میں ملوث تھا۔
تاہم دوسری جانب عابد نصیر نے اپنے خلاف الزام کی صحت سے انکار کیا ہے، عابد نصیر بارہ افراد میں شامل ہے جن کو دو ہزار نو میں برطانیہ میں مانچسٹر کے شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنانے کی سازش کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ الزامات ثابت ہونے جانے کی صورت میں عابد کو عمر قید کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔ سماء
میں
war
releases
policy
decision
تبولا
Tabool ads will show in this div