پاک نیوزی لینڈ پہلہ ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ

ويلنگٹن : پاکستان اور نيوزي لينڈ کے درميان پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ویلنگٹن میں کھیلا جا رہا ہے، سنیچر کو بیسن ریزور کے میدان پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں سرفرازاحمد، اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ اور شعیب ملک شامل ہیں جبکہ فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور رومان رئیس بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

میزبان ٹیم میں مارٹن گپٹل، کولن منرو، کین ولیم سن، راس ٹیلر، لیتھم، ہنری نکولس، ٹاڈایسٹل اور مچل سینٹینر شامل ہیں۔

یاد رہے شاہینوں نے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ الیون کو ایک سو بیس رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا تھا۔ سماء

Live Streaming

live updates

2018 cricket

cricket live

match summary

New Zealand vs Pakistan

Pak Vs NZ 2018

Tabool ads will show in this div